رمضان ریلیف پیکیج؛ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:رواں برس رمضان ریلیف پیکیج کی 79 فی صد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کے جائزہ اجلاس میں پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فی صد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جب کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.
پیکیج سے متعلق اہم اقدامات اور کامیابیاں:
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
ڈیجیٹل والٹ: پہلی بار متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 951,191 افراد نے رقوم وصول کیں، جن میں 823,653 خواتین اور 2,541 خصوصی افراد شامل ہیں۔
آگاہی مہم: بینکوں اور معاون اداروں نے 6.2 ملین روبو کالز، 178,700 آؤٹ باؤنڈ کالز اور 6.1 ملین ایس ایم ایس بھیجے۔ نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے کال سینٹر نے 126,839 آؤٹ باؤنڈ اور 158,551 ان باؤنڈ کالز کیں۔
شکایات کا حل: کل 1,273 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
ملک بھر میں نفاذ: یہ پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلاتفریق متعارف کرایا گیا۔
وزیراعظم نے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل نظام دیگر حکومتی سکیموں میں بھی اپنایا جائے گا،انہوں نے سٹیٹ بینک، نادرا، پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ موصولہ شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کو بہتر بنایا جائے۔
پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر سب کی توجہ دلہن کے والد کے اس جدید اور مزاحیہ اقدام پر مرکوز ہے۔ مہمان لفافے دینے کے بجائے اپنے فون سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے رقم ٹرانسفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک ایسا عمل جسے صارفین نے ماحولیاتی لحاظ سے بہتر اور ڈیجیٹل انڈیا کے رجحان سے ہم آہنگ قرار دیا۔
ویڈیو کو ‘کیش لیس شادی’ کے عنوان سے شیئر کیا گیا، جس پر ہزاروں تبصرے موصول ہوئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کیرالا میں یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کے دیگر علاقوں سے ایک قدم آگے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CASHLESS PAY DIGITAL PAYMENT ڈیجیٹل پیمنٹ سلامی کی رقم شادی کیش لیس