بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے طویل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 46 سال قبل آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی، جبکہ دورانِ ٹرائل انصاف کے تقاضوں تک کو پورا نہیں کیا گیا جسں کا اعتراف 45 سال کے بعد سپریم کورٹ نے بھی کیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عہد ساز شخصیت ہیں، جو سیاست کو محلات سے نکال کر ملک کی عوام کے درمیان لائے، طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا اور ایک جمہوری پاکستان کے لیے ان کے وژن اور قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل سے لے کر جوہری پروگرام اور زرعی و صنعتی اصلاحات قائدِ عوام کے تحائف ہیں۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 46 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی، وہ ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے۔

بلاول بھٹو نے پاکستان کو امتِ مسلمہ کا رول ماڈل بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آئیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یومِ شہادت کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہید ذوالفقار علی بھٹو بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی۔پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کانگریس ارکان ، تھنک ٹینک اور میڈیا کے سامنے پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • نوازشریف اور بلاول بھٹو سمیت سیاسی شخصیات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
  • ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن
  • پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا شہید بھٹو اور ڈاکٹر قدیر کے سر جاتا ہے، گورنر گلگت بلتستان
  • نواز شریف، بلاول سمیت سیاسی و حکومتی رہنماؤں کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
  • بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی
  • کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
  • بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے سندھ کی اہم شخصیات کی ملاقات
  • لاہور، شہید جمہور ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کی برسی