پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کو دکانوں، ورکشاپس، چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان بھی طلب کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے اداروں کے ورکرز کو لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے، پنجاب بھر میں دکانوں، پیٹرول پمپس، فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کےلیے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے ورکرز کو کام کےلیے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑ کر طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا ۔
نہروں کا معاملہ: سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال
مزید :