مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائے گا‘خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،اوپی ڈی،آپریشن تھیٹرز،میڈیسن سٹور،وزیراعلیٰ شکایات سیل و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔
او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے واضح مقامات پر ادویات کی فہرستیں اور ڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرزآویزاں کریں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے۔(جاری ہے)
مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت کرنے والے ایم ایس کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کی جارہی ہیںاورسرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر دورے کرنے کا بنیادی مقصدہی مریضوں سے براہ راست فیڈبیک لیناہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹرزکمیونٹی کی دل سے عزت کرتاہوں لیکن اس طرح کام نہیں چلے گا۔ہمارے پاس عوامی خدمت کا مینڈیٹ ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری میں دشواری پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سلمان رفیق ایم ایس
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔