لاہور: لیہ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے سخت احکامات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لیہ پولیس بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیہ پولیس نے 28لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چار ملزمان گرفتار کرکے 20800 ڈبی غیر ملکی پلاٹینیم سگریٹس کی برآمد کر لی گئی۔
لیہ پولیس نےاسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان میں امین نادر ،سجاد حسین اور نیاز شامل ہیں ۔تھانہ صدر اور تھانہ کوٹ سلطان پولیس لیہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ کاروائی عمل میں لائی۔
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان دریائی راستے کشتی کے ذریعے نان کسٹم سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نان کسٹم سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لیہ پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے ۔
مزید قانونی کاروائی کےلئے ملزمان کو محکمہ کسٹم کے حوالے کیا جائے گا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیہ پولیس
پڑھیں:
سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
—فیس بک ویڈیو گریبسیالکوٹ میں پنچایت نے چوری کے کیس کے مدعیان کو قبر میں کھڑا کر کے ان سے حلف لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 3 ملزمان پر 2 ہفتے قبل مویشی چوری کا مقدمہ تھانہ بیگوالہ میں درج کیا گیا تھا، چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمان نے ضمانت کرا رکھی تھی۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی درخواست پر پنچائیت طلب کی گئی تھی، پنچایت نے مدعیان کو قبر میں کھڑا ہو کر قرآن پر حلف لینے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر تاریخی...
پنچایت کا کہنا ہے کہ مدعیان سے حلف لینے کے بعد مبینہ چوروں سے 70 لاکھ روپے لیے گئے۔
دوسری جانب قبر میں کھڑا کر کے حلف لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ قبرستان کی بے حرمتی پر 3 نامزد، 10 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔