بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلئے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں زیادہ منافع بخش تھا۔ وزیراعظم کا پیش کردہ ٹیرف صرف 10 روپے پیٹرولیم لیوی اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہے، جس میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی شرائط کا حصہ برائے نام ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ واقعی ریلیف ہے تو پھر عوام نے سردیوں میں بجلی کا استعمال کیوں کم رکھا؟ کیا اس نئے پیکیج سے کھپت بڑھے گی؟ مشیر خزانہ نے شہباز شریف کی جانب سے 1.
مزمل اسلم نے زور دے کر کہا کہ درستگی ضروری ہے کیونکہ 7.5 آئی پی پیز سے مذاکرات کے باوجود کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملا، بلکہ حکومت کا ریلیف پیکیج پیٹرولیم لیوی، منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس کے بوجھ سے جڑا ہوا ہے، جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت کا
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔