کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان نے عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بر آمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔
ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔
مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔