ایف آئی اے سائبر ونگ ختم ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹاف این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا۔
سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے، سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی اے
پڑھیں:
ترکی میں سائبر جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترک خفیہ ادارے اور جینڈرمری فورسز نے استنبول اور ادانا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، یہ آپریشن انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک ہیں، چھاپوں کے دوران حکام نے متعدد ڈیجیٹل آلات اور غیر ملکی نظام ضبط کیے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں استعمال ہورہے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کرتے تھے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر فروخت کرنے میں ملوث تھے، ان بیانات کی بنیاد پر مزید مشتبہ افراد اور گروہوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
ترکی کے سائبر سیکیورٹی قوانین کے تحت دونوں افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بیرونِ ملک موجود چند مشتبہ افراد کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران 24 ایسی ویب سائٹس تک رسائی بند کردی گئی جو چوری شدہ ذاتی معلومات کے ذریعے بنائے گئے کویری پینلز پر مشتمل تھیں، کیس کی تحقیقات مزید وسیع کی جارہی ہیں تاکہ مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔