اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کو شناخت پریڈ کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر سپرا کے سامنے ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں پراسیکوشن نے تمام ملزمان کی شناخت کرانے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

پراسیکوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کرنی ہیں۔

عدالت نے پراسیکوشن کی درخواست پر پی ٹی آئی کارکنان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے وکلاء انصر کیانی، سردار محمد مصروف، زاہد ڈار اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے کی تجویز منظور

لندن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کی انوکھی تجویز ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن نئی تبدیلی کا اطلاق بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 کا روز کرنے کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد نئی تبدیلی کا اطلاق2027 سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔ پاکستان، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز سمیت دیگر تمام ٹیمیں 4 روزہ ٹیسٹ کھیلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس ،ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع
  • ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • عدالت نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس؛ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظور
  • مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کا قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • 26 نومبر احتجاج کے نامزد ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے کی تجویز منظور
  • 26 نومبر احتجاج؛ نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر