بجلی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کمی سے مہنگائی نواز شریف
پڑھیں:
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ کا اکتوبر کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان تھا
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.26 فیصد بڑھی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی