امرتسر(نیوز ڈیسک)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار، اداکار ، پرفارمر اور گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسر ندا رحمٰن کی انسٹاگرام اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔ ندا رحمٰن پاکستان کی معروف انفلوئنسر ہیں، جن کی منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز خاص طور پر ان کی والدہ طلعت خٹک عرف ماما رحمٰن کے ساتھ بنائی جاتی ہیں۔

ان ویڈیوز میں پاکستانی گھروں کی عام زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جسے دیکھنے والے بہت پسند کرتے ہیں۔

اس وقت ندا رحمٰن کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز اکثر لاکھوں ویوز حاصل کرتی ہیں۔ یکم اپریل کو ندا نے اپنی والدہ کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کے خوبصورت گانے ’نینا‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دونوں ماں بیٹی خوشی سے گانے پر جھومتی ہوئی نظر آئیں۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی اور انسٹاگرام پر لاکھوں ویوز حاصل کر گئی، یہی نہیں دلجیت دوسانجھ نے خود اس ویڈیو کو دیکھ کر پسند کیا۔ ندا نے فوراً اپنی اسٹوری پر دلجیت کی ری پوسٹ شیئر کی، جو دل کو چھوکرانٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی۔

ندا رحمٰن نہ صرف انسٹاگرام پر، بلکہ TikTok پر بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں۔ ان کی اسٹوری ٹیلنگ، فیملی وی لاگز اور دیسی مزاحیہ انداز انہیں ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔ ان کی والدہ ’ماما رحمٰن‘ کے ساتھ ان کے مکالمے پاکستانی خواتین کے لیے ایک زبردست تفریح کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ ندا رحمٰن اور ان جیسی کانٹینٹ کریئیٹرز آج کی دنیا میں ملک کے کلچر، مزاح اور فیملی ویلیوز کو دنیا بھر میں پھیلانے کا اہم ذریعہ بن رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سویڈن جانے کے خواہش مند پاکستانیوں‌ کے لیے خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ

پڑھیں:

کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے

کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی ریکارڈ تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک اور سیاسی جماعت سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔

سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں اور اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔

ان تین جماعتوں کے علاوہ  گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افراء بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اسی طرح ایک اور جماعت کمیونسٹ پارٹی سے 1 پاکستانی نژاد امیدوار سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے نجیب بٹ بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔

جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والوں کے ساتھ ساتھ 5 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ پابندی عائد
  • پاکستانی خلاء باز جلد چینی خلائی مشن کا حصہ بنیں گے، چین کی تصدیق
  • بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
  • ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
  • ماریہ بی اور ترکی کی مشہور انفلوئنسر کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟
  • ترک انفلوئنسر نے ‘ماریہ بی’ پر سنگین الزامات عائد کردیے
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان