لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، شہری کسی بھی جگہ قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری 15 پر رپورٹ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی آپریشنز ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔