ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی، گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یوسف گوٹھ انفرااسٹرکچر، بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ یہاں کے لوگوں نے سارے ظلم سہے لیکن ساتھ نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ہر مظلوم کا بھائی ہوں، یہ شہر لاوارث نہیں، یہ ہمارا شہر ہے، ہم اس شہر کے بیٹے ہیں۔ اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف نہیں قلم دینے آیا ہوں۔ بھائی کو بھائی سے لڑائیں گے نہیں بلکہ ملائیں گے۔ مظلوموں کو انصا ف دلائیں گے اور ان کا مداوا بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 77برس بعد گورنرہاﺅس میں مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اب میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ ہمیں نعرے نہیں نوکری ، گھروں کی چھت چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ بنتے ہیں شہدا قبرستان گیا۔ اس شہر کا بیٹا ہوں ، اپنی پارٹی کا حق پرست گورنرہوں۔
انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کو گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے، یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پرانہیں موٹر سائیکل بھی دیں گے۔
یوسف گوٹھ کاجو بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس کا ایڈمیشن بھی کرائیں گے۔ اس موقع پر ایک بیوہ کی فریاد پر گورنرسندھ نے اس کے لئے وظیفہ مقرر کرنے اور اسے عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی مہاجر نہیں، ماضی میں مہاجروں کو جذباتی نعروں کے پیچھے چلانے اور تقسیم کر کے ہزاروں نوجوانوں کو مروانے والوں کو کراچی میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا کے سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ جن کو اختیار حاصل ہیں کیا وہ لوگ ان مظلوموں کے پاس آئے؟
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ نے یوسف گوٹھ
پڑھیں:
عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین خان ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں ان کے ہمراہ قاسم زمان بھی ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلے گئے تاہم علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر مجھے اجازت نہیں ملی باقی دو کو تو مل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلاء ٹیم کی ملاقات کا دن ہے جس کیلئے ان کی بہنیں اور وکلاء کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں گورکھپور ناکے پر ہی پولیس نے روک لیا، اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیئے یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے؟ ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کیلئے بھی نہ آئیں؟۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے واپس نہیں جانا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے، اب ایک ماہ ہوگیا ہم اپنے بھائی عمران خان سے نہیں ملے، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور ظہیر عباس ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں، جب وکلا کو بھی نہیں ملنے دیں گے تو کیسز کس سے ڈسکس کریں گے؟ ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلا کی جگہ دوسرے لوگوں کو نہ بھیجیں، ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے جس کو اجازت ملے وہ جائے، میں ان سے کہتی ہوں میری دو بہنوں کو اجازت دے دیں، عمران خان نے کوئی پیغام دینا ہوگا تو وہ ان کے ذریعے بھی آئے گا‘، بعدازاں عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین کو بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔