امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سعودی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہونیوالی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سعودی فوج کے سربراہ کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری کی بات دفاع پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے دور میں ہتھیاروں کے حوالے سے تازہ ترین امریکی سعودی سودے میں بتائی۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی ہم منصب پٹ ہیگزٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کی دفاع کی وزارتوں کے تزویراتی تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔
دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب سعودی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تبادلہ خیال کیا تعاون کے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
صدر آصف علی زرداری نے اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
صدر زرداری نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آسان سفر اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں سنکیانگ کے گورنر ارکن تونیاز، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ اور پاکستان و چین کے سفرا بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمچی چن شیاوجیانگ صدر زرداری