افغانستان: بیوی کے ساتھ جیل میں قید معمر برطانوی شہری نے سنگین حالات بیان کردیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
افغانستان میں بیوی کے ساتھ جیل میں قید 79 سالہ برطانوی شہری نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دے دیا۔
برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے اپنی اہلیہ باربی کے ساتھ افغانستان کی پل چرخی جیل میں قید ہیں، جہاں سے ان سے ان کی ایک کال ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں زلمے خلیل زاد کا دورہ، افغانستان اور امریکا تعلقات میں بہتری کا اشارہ، اب پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟
ان کا کہنا ہے کہ وہ کابل کی جس جیل میں قید ہیں وہاں سنگین حالات میں ان کی زندگی کے شب و روز گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں بھی بتایا جنہیں اسی جیل میں خواتین کے حصے میں رکھا گیا ہے۔
رینالڈز نے کال ریکارڈنگ سنڈے ٹائمز کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں کہا ہے کہ وہ ایک پنجرے میں بند ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حالات کو وی آئی پی قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کی بیوی کو بہت ہی مشکل حالات میں رکھا گیا ہے۔
برطانوی شہری کے مطابق ان کی بیوی کا وزن کم ہوگیا ہے، اور دن میں صرف ایک بار کھانا دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ عمر رسیدہ برطانوی جوڑا 18 سال سے افغانستان میں اسکولوں میں مختلف پراجیکٹ چلا رہا ہے، اور طالبان انقلاب کے بعد انہوں نے افغانستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہیں رواں برس فروری کے آغاز میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے چینی نژاد امریکی دوست، فائی ہال کے کرائے پر لیے ہوئے ایک چھوٹے طیارے میں صوبہ بامیان میں اپنے گھر جا رہے تھے۔
طالبان نے فائی ہال کو بھی حراست میں لیا تھا، تاہم امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کی صورت میں ان کو رہا کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: پاکستان کی امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تجویز
برطانوی شہری کے مطابق جب انہیں حراست میں لیا گیا تو بتایا گیا تھا کہ انہیں رہا کردیا جائےگا لیکن بعد ازاں انہیں پل چرخی جیل میں بند کردیا گیا جہاں زندگی بہت مشکل گزر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان امریکا پل چرخی جیل چینی نژاد سنڈے ٹائمز سنگین حالات عمر رسیدہ کابل کال ریکارڈنگ معمر برطانوی جوڑا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان امریکا پل چرخی جیل چینی نژاد سنڈے ٹائمز سنگین حالات کابل کال ریکارڈنگ معمر برطانوی جوڑا وی نیوز برطانوی شہری جیل میں قید کے ساتھ گیا ہے
پڑھیں:
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا تو اس کے ساتھ تعاون ممکن نہیں؛سپریم لیڈر ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس وقت تک تعاون ممکن نہیں، جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت کرے گا اور خطے میں اس کے فوجی اڈے قائم رہیں گے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار کہتے ہیں کہ وہ تہران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس وقت تک ممکن نہیں ہے، جب تک امریکا صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھے، خطے میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھے اور مداخلت کرتا رہے،
خامنہ ای کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، جب تہران اس کے لیے تیار ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، جو جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ سے قبل ہوئے تھے، جس میں واشنگٹن نے بھی اہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے حصہ لیا تھا۔