آصفہ بھٹو نے والد کی عیادت کی‘ ڈاکٹرز کی بریفنگ‘ کائرہ کا زرداری کو فون
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی۔ ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے وہ جلد گھر شفٹ ہوں گے اور جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ صدر زرداری سے فون پر بات ہوئی وہ روبصحت ہیں۔ وہ اچھے موڈ میں تھے۔ صدر زرداری سے کینال معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ صدر سے بات ہوئی کہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ اچھا ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آصفہ بھٹو
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔