شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کاروائی،3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
شہر قائد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو کورنگی سے گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں مختلف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچا لیا، کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے اداروں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد‘ پشاور‘ وارسک ( خبر نگار خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی۔ دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا۔ جبکہ فرار ہوئے دہشت گردوں سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔