یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد شہاب مشتاق، عارف حسین ، عبد الوحید اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عبد الوحید نے شہری کو سمندر کے راستے یونان بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے اور شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔
مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی۔لیبیا سے یونان جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی۔متاثرہ شہری کو یونانی حکام نے ریسکیو کیا۔
گرفتار ملزم محمد شہاب مشتاق نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 61 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزم عارف حسین نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے ملائشیا بھجوانے کی غرض سے 2 لاکھ روپے اور 3500 ملائشین رنگٹ لیے۔ ملزم محمد اعظم سال 2010 سے مفرور ہے جس نے شہری کو ملائشیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 97 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھےجن کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے شہری کو
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔