کراچی میں پانی کا مسئلہ حل، ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔
قادری ہاؤس میں کراچی کے حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں کالجز میں داخلہ نہیں مل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ظلم برداشت کر رہے ہیں، ڈمپر مافیا دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں، شہر میں چلنے والے ڈمپر کا آرمی ٹینکر سے زیادہ وزن ہے، ان تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے والی سندھ گورنمنٹ ہے، ہم مافیا کو قبول نہیں کریں گے، یہ ہمارے بزرگوں کا بنایا ہوا وطن ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پُرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے، ہم پُرامن پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہر کے لوگوں کو انسان سمجھا جائے، تعلیم میں ہونے والی زیادتیوں کو بند کیا جائے، 12 اپریل کو کوئی سیاسی جھنڈا نہیں ہوگا بس سفید جھنڈا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔