کراچی میں  نویں اور دسویں  جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کے بیان کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50  طلبہ شریک ہوں گے، جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ تمام طلبا کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

بورڈ کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان

سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری سیاسیات و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے بارہ رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سیاسیات کاظم میثم نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد بارہ رکنی پولیٹیکل کونسل کو نامزد کر دیا۔ پولیٹیکل کونسل میں شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر علی رجائی، محمد الیاس صدیقی، سعید الحسنین، غلام عباس، ڈاکٹرمشتاق حکیمی، حاجی نجف شگری، کاچو اختر علی خان، مطہر عباس، حاجی رضوان، عقیل احمد ایڈوکیٹ اور ابراہیم آزاد شامل ہیں۔ سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ یہ کونسل صوبائی کابینہ کے سامنے جوابدہ ہو گی اور جماعت کی گائیڈ لائن، بنیادی سیاسی اصول اور چیلنجز کے مطابق اپنا فیصلہ کرے گی۔ سیاسی کونسل جماعت کی سیاسی فعالیت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی بھی ذمہ دار ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب،میٹرک امتحانات 3 مارچ 2026سے شروع ہونگے، تعلیمی بورڈز کا اعلان
  • میٹرک بورڈ کراچی کا نویں جماعت کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
  • انٹرمیڈیٹ میں ای مارکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والی ناظم امتحانات فارغ، عہدے پر لاڑکانہ سے افسر تعینات
  • کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ناظم امتحانات کیخلاف قواعد تعیناتی
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل