ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز نے ججز تبادلہ کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر 5 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلہ کیخلاف تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال 5 رکنی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز نے ججز تبادلہ کو چیلنج کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ سماعت کیلئے سپریم کورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔