اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت اغاز، ایک لاکھ 16 ہزار کی حد پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت اغاز، ایک لاکھ 16 ہزار کی حد پر بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے ٹگزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں مزید بہتری کے لیے سرمایہ کار پُرامید ہیں۔
واضح رہے امریکی ٹیرف کے بعد گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھی کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں جس کے نتیجے میں کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک لاکھ 16 ہزار اسٹاک مارکیٹ مندی کے بعد مارکیٹ میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
لاہور: پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی ملازمتیں حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) نے مختلف شعبوں میں 31 کنٹریکٹ بنیادوں پر آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے، جہاں منتخب امیدواروں کو ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر سات لاکھ 50 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھرتیاں ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروگرامز، اکیڈمکس، ریسرچ، آئی ٹی، ڈیٹا مینجمنٹ، پارٹنرشپ، مانیٹرنگ اور دیگر اہم شعبوں میں کی جائیں گی۔ ان اسامیوں کے لیے تجربہ کار اور پیشہ ور امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر سطح کے مختلف عہدوں کے لیے امیدوار کی عمر 35 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے جبکہ کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 10 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان عہدوں پر کامیاب امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
اسی طرح چیف آڈٹ آفیسر، ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انجینئر کی بھی ایک، ایک آسامی دستیاب ہے۔ ان عہدوں کے لیے عمر اور تجربے کی الگ شرائط مقرر کی گئی ہیں تاکہ موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے۔
مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، فنانس، ٹریننگ، مانیٹرنگ اور دیگر شعبوں کی آسامیوں پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ رکھی گئی ہے۔ ان عہدوں کے لیے 16 سالہ تعلیم اور کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ ضروری ہوگا۔
اتھارٹی نے اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ آئی ٹی کی متعدد آسامیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جن کے لیے کم از کم ایک سال کا عملی تجربہ درکار ہوگا۔
تعلیمی قابلیت
درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تسلیم شدہ ادارے کی ڈگری ہونی چاہیے۔ متعلقہ شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن، فنانس، اکاؤنٹنگ، پبلک ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انجینئرنگ سمیت دیگر مضامین قابل قبول ہوں گے۔
درخواست کیسے جمع کرائیں؟
امیدوار پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے سرکاری جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈاک، ای میل یا کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے امیدواروں کو اپنے متعلقہ ادارے کے ذریعے درخواست جمع کرانا ہوگی اور ضرورت پڑنے پر این او سی بھی فراہم کرنا ہوگا۔