کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیش آنے والی شدید مندی کے بعد آج مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے اضافے سے 116355 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔

پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کے اختتام پر 3882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قومی اسمبلی، 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی نے 25 وزارتوں اور ڈویڑنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا، ایوان نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے جبکہ آٹھ وزارتوں اور ڈویژنوں پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر کارروائی شروع کردی گئی۔وزرات ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کیلیے ایک ارب چھ کروڑ چوراسی لاکھ کا مطالبات زر، وزارت مواصلات ڈویژن کے انسٹھ ارب اکاون کروڑ ستر لاکھ کے تین مطالبات زر، وزارت دفاعی پیداوار کیلیے ایک ارب نو کروڑ تیس لاکھ کا ایک مطالبہ زر، وزارت اقتصادی امور کیلیے بیس ارب چھیاسٹھ کروڑ پینتالیس لاکھ اکہتر ہزار کے دو مطالبات زر منظور کرلیے۔وفاقی وزارت تعلیم و قومی ورثہ کے لیے ایک سو سات ارب چالیس کروڑ پچپن لاکھ چوالیس ہزار کے پانچ مطالبات زر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلیے انیس ارب تینتالیس کروڑ پچیس لاکھ چوبیس ہزار کا ایک مطالبہ زر، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلیے دو ارب چھپن کروڑ چھیاسی لاکھ انسٹھ ہزار کا ایک مطالبہ زر منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ
  • جاپان اور فلپائن کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کی جائیں: ملک یونس
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،100 انڈیکس میں 515پوائنٹس بڑھ گئے
  • ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کتنی ہے؟
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ انڈیکس میں  950 پوائنٹس کا اضافہ
  • قومی اسمبلی، 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور
  • اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی، 100 انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا