چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔
دیہی علاقوں کے احیاء اور جدید کاری کو ہمہ جہت طریقے سے عملی جامہ پہنایا جائےگا۔ان اہداف کو پورا کرنے کے لئے اس منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چین میں غذائی تحفظ کی بنیاد کو ہمہ جہت طریقے سے مضبوط بنایا جائے۔ تمام شعبوں میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید ترین آلات و مشینری کو فروغ دیتے ہوئے زرعی ترقی کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے حصول کو تیز کیا جائے۔ پورے عمل میں زراعت کے جدید انتطامی نظام کو بہتر بناتے ہوئے چھوٹے کسانوں اور جدید زراعت کے درمیان ربط کو فروغ دیا جائے۔
پورے سلسلے میں زرعی صنعتی نظام کی اپ گریڈیشن کو فروغ دیا جائے اور زراعت کے جامع فوائد کو بہتر بنایا جائے۔ بیرونی ممالک کے ساتھ زرعی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے اور زراعت میں بین الاقوامی مسابقت میں نئی برتریاں پیدا کی جائیں۔ اعلی معیار کے رہائش اور روزگار دوست خوبصورت دیہاتوں کی تعمیر کو فروغ دیتے ہوئے دیہی علاقوں کے جدید معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے ۔ شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں علاقوں کے درمیان فرق کو کم کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تعمیر کو کرنے کے کو تیز
پڑھیں:
شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کی آمدورفت کو متاثر نہ ہونے دینے کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سگنل فری کوریڈور سے سیاحوں کو مری پہنچنے میں سہولت ملے گی اور ٹریفک جام کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا۔ یہ منصوبہ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کے مجموعی ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی اور ایندھن کی بچت بھی ممکن ہوگی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، جو تین ٹریفک لینز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ملحقہ پل کو بھی چوڑا کیا جا رہا ہے، دونوں اطراف میں دو دو لینز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 4 ملحقہ سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔