شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں درج مقدمے میں شہریار آفریدی کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہریار ا فریدی 29اپریل تک
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
اسلام آباد:ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔