آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا اعلان کیا گیا مگر صدر مملکت تاحال اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ پیر کی صبح 8 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 7 گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔
ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔
زخمی ملزم دلاور حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر تین ملزمان فیصل، ذیشان اور محمد الیاس کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی، پرس اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔