پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
تاج حیدر— فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے۔
مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بروز بدھ (9 اپریل) بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنما تاج حیدر پیپلز پارٹی
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو