شاہ محمود قریشی نے خود کو قیدی نمبر 805قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں ، ہماری جماعت کی قیادت جو بیرون ملک ہے، ان سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر بیان بازی کریں، نہ نقطہ چینی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، میری دست بدستہ استدعا ہے اتفاق رکھیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل سے باہر جو لوگ موجود ہیں وہ ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں، آپس میں سلوک رکھیں اور جیل والوں کے لیے کوئی قدم اٹھائیں، ان کے اختلافات سے جیل میں موجود قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے مگر احترام کے ساتھ برتا کریں۔
پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد نے امریکا میں رہائش حاصل کر لی
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں، میں قیدی نمبر 805 ہوں، مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805 دیا تھا، دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں کسی سازش، توڑ پھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا، میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے، راولپنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے باقی 6 رہ گئے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا، میرا کام آگ لگانا نہیں، آگ بھجانا ہے۔
پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اہم ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دو روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر رہنما بھی شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے تھے۔ رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کیلیے کردار ادا کریں۔