امریکا نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔
اس حوالے سے ایک غیر معروف ویب سائٹ بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کی درخواست پر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ وسیع و عریض فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے، جو برسوں تک افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ رہا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی C-17 طیارے کی بگرام آمد کی خبروں کو ’پروپیگنڈہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔
7 اپریل 2025ء کو شائع ہونے والی اس غیر مصدقہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے کئی C-17 Globemaster III طیارے بگرام ایئر بیس پر اترے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کی پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
شریاس ائیر 25 اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لئے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے۔