شہر لاہور میں برائلرمرغی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، حکومت اور انتظامیہ خاموش
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، سرکاری ریٹ لسٹ میں سرکاری قیمت کا خانہ بھی ختم کردیا گیااور سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرزندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت411روپے موجود ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پرمستحکم رہی ۔ سرکاری نرخنامے میں برائلر گو شت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکاندارمافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔جس وجہ سے ہر دوکان دار اپنی مرضی سے گوشت بیچ رہا ہےجس وجہ سے اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت مختلف قیمت وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت750 سے 800روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ دوکان دار مافیا کی من مانیوں پر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔