جوتا چُھپائی کی رسم مہنگی پڑ گئی، 5 ہزار دینے پر دلہن والوں نے دولہا کی درگت بنا ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اترپردیش (نیوزڈیسک) شادی میں جوتا چھپائی کی رسم میں منہ مانگی قیمت نہ ملنے پر دلہن والوں نے دولہا کی پٹائی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں شادی کی تقریب ہوئی،
خوشیوں بھری تقریب کا ماحول اس وقت گرم ہوا جب جوتا چھپائی کی رسم میں دلہن والوں کی مانگ پوری نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شبیر کا تعلق ریاست اتراکھنڈ سے ہے جو اپنی بارات لے کر بجنور گیا تھا، جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 50 ہزار کا تقاضاکیا
دولہا نے اپنی حیثیت کے مطابق 5 ہزار روپے دیئے جو دلہن کے گھر والوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔دلہن والوں کی جانب سے کچھ خواتین نے دولہا کو بھکاری کہنا شروع کردیا، جس کے بعد شبیر کو بھکاری کہنے پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گیا اور دولہے کو ایک کمرے میں بند کرکے لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا۔
بعدازاں دلہن والوں نے الزام عائد کیا کہ شبیر کی فیملی نے تحفے میں ملنے والے سونے کے معیار کے بارے میں پوچھا تھا اور انہیں لڑکی سے زیادہ پیسوں سے محبت تھی۔
مزیدبراں واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خاندانوں کو تھانے بلا لیا گیا، جہاں تمام تر واقعہ سننے کے بعد دونوں خاندانوں کی صلح کروائی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر مزید 104 فیصد ٹیرف نافذ کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دلہن والوں نے کی رسم
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب
قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کڑا فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی (اکیسویں سلطنت: 1070 تا 945 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی راستوں پر موجود آثارِ قدیمہ یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد قیمتی نوادرات موجود ہیں، جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یکم نومبر کو گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔