خاموشی بہترین عمل ہے ،اداکارہ بشریٰ انصاری کا ڈکی بھائی کے بیان پر دلچسپ جواب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025)خاموشی بہترین عمل ہے،اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر دلچسپ جواب دیدیا، پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ خاموش بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیچے کیپشن مین لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں اداکارہ بشریٰ انصاری جگجیت سنگھ کا گانا” خاموشی خود اپنا صدا ہوا “سن رہی ہیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر صارفین نے اس کو خواب سراہا ہے۔اکثر صارفین نے ان کے اس دلچسپ ردعمل پر ان کی تعریف کی ہے جبکہ کئی صارفین نے اس ویڈیو پر ایموجیز بھیج کرپسندیدگی کااظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ مجھے یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کانٹینٹ دیکھتے ہیں۔ میں تو ان کی ویڈیوزکبھی نہ دیکھوں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے یہ بیان دینے پر وہ سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں تھیں۔ بعدازاں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون لوگ ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میںکسی بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا۔ مجھے بس یہ معلوم ہے کہ یہ اداکارہ تھیں۔ ڈکی بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ڈیڈ لوگ ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔ یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے تھے۔ٹی وی ڈراموں میںان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی تھی۔ ان لوگوں کو کردار حاصل کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے۔یوٹیوبرڈکی بھائی نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساس کمتری کا شکارہوتی تھیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اداکارہ بشری ڈکی بھائی تھا کہ
پڑھیں:
ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔
انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے، اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔