کاشتکار بھائیوں کے لئےوزیراعلی مریم نواز کی جانب سےگندم کی نقل و حمل کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کر دیا، صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی۔منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔اس بار پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گندم کی
پڑھیں:
پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد بھی پیش کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی عارف محمود گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں، ادویات کا تمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چار چاند لگا رہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کے لوگوں میں گھر کر رہی ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں، پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن) کا کام ہے، عوام سے کئے وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے۔
Post Views: 1