شدید گرمی، اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شدید گرمی، اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے تجویز دی ہے۔
ترجمان کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب)نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن اور صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مختلف محکموں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ اسکولوں کے اوقات میں ردوبدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیوں کا جلد اعلان کیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ شدید گرمی کے دوران اسکولوں اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں اور عارضی طور پر آٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔ اسی طرح کلاس رومز کی وینٹیلیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو بھی فعال رکھا جائے۔
پی ڈی ایم اے نے اپنے مراسلے میں مزید کہا کہ اسکولوں میں ابتدائی طبی امداد کاونٹرز قائم کیے جائیں اور ہیٹ ویو بارے تربیت یافتہ اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھا جائے تا کہ معلومات کی ترسیل بروقت جاری ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں موسم گرما کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
پشاور:خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔