کراچی:

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں  پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی  ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں  پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے  شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔

ملینیم  سے آنے والے اسٹیدیم روڈ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب  سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹریا چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔

نیوٹاؤن  سے آنے والے  شہری  اسٹیدیم روڈ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے ، آغا خان اسپتال کے بعد  بائیں  جانب  سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ،کارساز سے اسٹیڈیم  ملینیم سے نیو ٹاؤن اسٹیڈیم  سگنل  سے حسن اسکوائر پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ  یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ سلیمان روڈ نیشنل کوچنگ ٹریفک پولیس پارک کریں روڈ پر

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • ادارۂ ترقیات شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘ آصف جان صدیقی
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی