بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے، اعظم سواتی یا کسی اور کو سیکیورٹی ایشو پر بات کرنے کی اجازت ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب کا حق ہے۔ جیل حکام کبھی کسی کو ملنے دیتے ہیں کبھی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔
مزیدپڑھیں:امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، رانا ثناء اللہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔