’’اب میں تگڑی ہوگئی؛ اپنے موٹاپے سے خوش اداکارہ کا بے باک جواب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اپنے وزن اور ملبوسات کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی زندگی آپ جیتے ہیں۔
باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر نے کچھ عرصے قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور ساتھ ہی ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کومل میر اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں اور دوستوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔
یہ ملاقات اداکارہ یشما گل کے کیفے میں ہوئی تھی جہاں کومل میر کے ساتھ حبا علی اور دیگر ساتھی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔
کومل میر نے اپنی دوستوں کو کسی باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔
اداکارہ کومل میر نے کہا کہ ہمیں خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اصل خوبصورتی تو خود اعتمادی میں ہے۔
کومل میر نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ آپ جیسے ہیں بہت اچھے ہیں۔ خوبصورتی کا کوئی مخصوص اور مقررہ پیمانہ نہیں۔ سب سے ضروری بات اپنی ذات سے محبت کرنا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کومل میر
پڑھیں:
دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
لندن: برطانیہ کی میڈیکل ٹریبیونل سروس نے پاکستانی نژاد کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر سہیل انجم کو دوبارہ کام کرنے کا اہل قرار دیتے ہوئے ان پر عائد پابندی ختم کر دی۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ڈاکٹر سہیل انجم پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ایک مریض کو بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔
اس دوران ایک اور نرس کو مریض کی نگرانی کی ذمہ داری دے دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد فروری 2024 میں انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
میڈیکل ٹریبیونل میں ڈاکٹر سہیل انجم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے اور برطانیہ میں اپنے کیریئر کو از سرِ نو شروع کرنا چاہتے ہیں۔
ٹریبونل کی چیئرپرسن ربیکا ملر نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر نے اپنے مفادات کو مریض اور ساتھی عملے پر ترجیح دی، تاہم اب دوبارہ اس طرح کی غلطی کا امکان کم ہے۔ ٹریبونل نے انہیں کام کی اجازت دے دی لیکن ان کی رجسٹریشن پر وارننگ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔