ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اور کمپنیوں کی تعداد سوا کروڑ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اور کمپنیوں کی تعداد سوا کروڑ تک پہنچ گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیوں اور کاروباری افراد کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال کےدوران رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر میں رجسٹرڈ 82لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیوں کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ سندھ کی28لاکھ 76ہزار، خیبرپختونخوا کی8لاکھ18ہزار کاروباری افراد اور کمپنیاں ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد کی 4 لاکھ 67ہزار، بلوچستان کے 2لاکھ 21ہزار کاروباری افراد اور کمپنیاں ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اور کی تعداد
پڑھیں:
ایف بی آر نے ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثوں اور آمدن پر مبنی پرتعیش طرزِ زندگی گزار رہے ہیں ‘یہ افراد لگژری گاڑیاں‘ مہنگے برانڈڈ کپڑے‘بیگزاور گھڑیاں استعمال اورلاتعداد غیرملکی دورے کرتے ہیں لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں نہایت قلیل آمدن ظاہر کر رہے ہیں۔ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے مزید ممکنہ مبینہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر (آرٹی اوز ) کو بھیج دی ہیں تاکہ ان افراد کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کی جا سکے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش جائیدادیں اور آمدن ظاہر کی مگر اپنے جمع کردہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کوئی نمایاں آمدن نہیں بتائی۔