وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے برجستہ اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔
تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔
صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟
وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام بھی ہے اس لیے تقریب شرکا اس سوال پر تالیاں بجائے بغیر نہ رہ سکے۔
سب منتظر تھے کہ تمنا بھاٹیہ شاید اس سوال سے کترا جائیں گی لیکن بااعتماد تمنا نے جواب دیا کہ یہ (جادو ٹونا) تو آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ اسطرح سارے پاپارازی میری مٹھی میں ہوں گے۔
تمنا بھاٹیہ نے الٹا صحافی سے ہی پوچھ لیا کہ آپ کیا کہتے ہیں پھر ایسا کرلیا جائے؟ بلکہ کیوں نہ تجربہ آپ ہی پر کرلیا جائے۔
اداکارہ کے اس جواب پر صحافی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے اور تقریب کے شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مردوں کو کبھی شادی سے قبل لڑکی سے ان کی تنخواہ کا سوال نہیں کرنا چاہیے۔
حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اظہار رائے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا کہ ’جو شادی سے پہلے لڑکی سے اس کی سیلری پوچھے وہ مرد، مرد نہیں ہوتا، مرد بنیں کیونکہ آج مردوں کو ڈھونڈنا مردوں میں بہت مشکل ہوگیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انڈسٹری میں دوستوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست نہیں کیونکہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست ہوتا ہی نہیں۔
اپنی سب سے بڑی غلطی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ہدایتکار ہیسم حسین کو بطور ڈائریکٹر آن بورڈ لینے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
خلیل الرحمان قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔