ڈومینیکا: نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتیں 184 ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت مرنے والوں کی تعداد 184 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔