عمران خان سے ملنے کیلئے پارٹی رہنماؤں میں جھگڑے، آج کون کون ملاقات کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقات کے لیے جیل کے حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی ہے۔ اس فہرست میں اہم سیاسی شخصیات اور دیگر افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے جیل میں ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ملاقاتی افراد میں عمر ایوب، شبلی فراز، ملک احمد بچھر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جمعرات کو فیملی ملاقات کے لیے بھی درخواست دی گئی ہے جس میں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ اور قاسم زمان کا نام شامل ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی ملاقات کے لیے دوبارہ درخواست دی گئی تھی۔
ملاقاتی افراد کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، لیکن ملاقات کروانے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی
(عامر بھٹی )لودھراں میں شوہر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔
تھانہ قریشی والا کے علا قہ جھوک اتیرا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، خاتون کی اڑھائی سال قبل شادی ہوئی تھی۔
خاتون کا شوہر سے جھگڑا بچوں کے معاملات پر ہوا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔