ترجمان دفترِخارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹو

ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس جا رہے ہیں، ان کا دورۂ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورۂ کابل کافی اہم رہا، جس میں متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں، ہم اس پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر

پڑھیں:

سب میرین کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، سیکرٹری آئی ٹی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔

سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علماء کونسل نے کل یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین مزید کیبلز آئندہ  12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کو یورپ سے منسلک کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
  • سب میرین کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، سیکرٹری آئی ٹی
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • اسلامی کانفرنس ’’اب کے مار کے دیکھ‘‘
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • اسرائیلی خاتون وزیر کی مشیر کے گھر سے منشیات بنانے کی لیبارٹری برآمد
  • نیتن یاہو، مارکوروبیو ملاقات: امریکا کی ایک بار پھر اسرائیل کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی
  • نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان
  • نیتن یاہو سے ملاقات؛ امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان