حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں سامنے کھڑی موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے موٹر سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ عینی شاہد

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار