افغانوں کی برسوں مہمان نوازی کی مگر اب بغیرپاسپورٹ یہاں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025ء کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تیسرے مرحلے میں پی او آر ہولڈرز کو واپس بھیجا جائے گا، 13 فروری کو کابینہ نے فیصلہ کیا اس پر پہلی میٹنگ 20 فروری کو کی گئی، وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا اب تک 8 لاکھ 57 ہزار 157 افراد کو واپس بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں ہونے دی جارہی، افغان شہری ایک بڑی تعداد کی صورت میں پاکستان میں موجود تھے، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، پاکستان میں نارکوٹکس کی سپلائی افغانستان سے آتی ہے، دنیا کا 40 فیصد ڈرگز افغانستان میں پیدا کیا جا رہا ہے، وہی جرائم پیشہ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی سال تک اپنے افغان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، 13 فروری کو فیصلہ ہوا اور ٹرانزٹ پوائنٹس تمام صوبوں میں بنائے، پنجاب میں 38 ٹرانزٹ پوائنٹس اسلام آباد میں ایک بنا افغان کارڈ ہولڈرز کو پہلے ان پوائنٹس پر رکھا جاتا ہے جس میں ہم نے کسی قسم کی عزت نفس میں کمی نہیں آنے دی، مہمانوں کے طور پر ان کی خدمت اور بعد ازاں رخصتی کی جاتی ہے اس حوالے سے ہماری خصوصی ہیلپ لائن بھی ایکٹو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم اپریل کے بعد 11 ہزار 230 افغان کارڈ ہولڈرز واپس جاچکے ہیں، بہت سارے افغان ابھی تک ان سینٹرز میں موجود ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز 8 لاکھ 15 ہزار 245 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پی او آر ہولڈرز 14 لاکھ 69 ہزار 522 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ حکومت کا واضع فیصلہ ہے کہ کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا، افغان شہریوں کو افغانستان میں رکھنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کو 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو واپس بھیجا کارڈ ہولڈرز پاکستان میں ہولڈرز کو
پڑھیں:
عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ
حسن ابدال (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے جی ٹی روڈ پر واقع ایک معروف ریسٹورنٹ پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ سے باسی اور پرانا گوشت، خراب سلاد اور سڑی ہوئی چٹنی برآمد ہوئی جبکہ صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔
ملازمین گندے اور پسینے سے شرابور کپڑوں میں کھانا تیار کرنے اور پیش کرنے میں مصروف تھے جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔مزید برآں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر مین جی ٹی روڈ پر دو ویگنوں اور آٹھ رکشوں کو بھی بند کر دیا گیا۔چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ٹریفک جام اور عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی پنجاب میں سیلاب سے 97شہری جاں بحق، 4500دیہات متاثر ہوئے،پی ڈی ایم اے رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری پنجاب: اعجاز چوہدری کی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن عدالتی فیصلے سے مشروط ملتان؛ جلالپور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم