WE News:
2025-04-25@04:50:52 GMT

’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب

پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم " "فرینڈز آف ریاض" کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ pic.

twitter.com/Ysel6gCOBZ

— WE News (@WENewsPk) April 10, 2025

تقریب  میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، سینیٹر سراج الحق نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر پی آئی اے ریاض ریجن کے منیجر  محمد بلال احمد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایئر لائن کے تعاون کو سراہا۔

پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر اور صدر مجلس پاکستان رانا عبدالرؤف سمیت دیگر نوجوان رہنماؤں نے نئی نسل کی ترقی اور یکجہتی کے لیے اقدامات پر بات کی۔

تقریب میں محمد وقاص، رانا عظیم، حسیب گوندل، عمران اعوان، کامران اشرف، حمزہ عباس اور دیگر  اہم شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریاض سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف ریاض

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریاض سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز ا ف ریاض

پڑھیں:

تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری حالیہ تناؤ کے تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 48 گھنٹوں میں ملک بدر کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی وقار کی خاطر اس وقت بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، یہ بھی پلوامہ طرز کا ایک فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کی پناہ گاہ کے طور پر بدنام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جن کی عالمی دنیا میں کوئی وقعت اور حیثیت نہیں اور یہ صرف جھوٹ کا ایک پلندہ ہے، پہلگام واقعہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ریاستی سرپرستی کے تحت ہونے والے جبر اور جنگی جرائم چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی اور مذہبی دہشتگردی پھیلانے میں بھارت کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، بین الاقوامی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلگام واقعہ کیا اور اب اس کو بنیاد بنا کر جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: آئی پی ایل میں آتش بازی نہیں ہوگی، کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھیں گے

بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان اور پاکستان کی وکلا برادری کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعلامیہ انڈیا پہلگام حملہ دہشتگردی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے اپنے اقدامات سے پاکستان کو تحریری آگاہ کر دیا
  • 12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی ڈی پورٹ
  • سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
  • سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ
  • بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا
  • پہلگام وقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
  • پاکستانی ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز ناپسندیدہ شخصیات قرار ، بھارت چھوڑنے کا حکم
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب