اسرائیل اور اس کے حامیوں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں پر جہاد فرض قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسرائیل اور اس کے حامیوں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں پر جہاد فرض قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم وستم سے نجاد نہیں دلاسکتے۔
اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی قدر نہیں ہے، اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے باوجود بمباری ہورہی ہے، فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن معاہدے کے باوجود غزہ پر بمباری ہورہی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل چاہے جتنے مسلمانوں کو قتل کردے، ہم اس کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حماس کے مجاہدین ہوں یا قائدین، اپنے مقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، امت مسلمہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کرسکی، آج امت مسلمہ قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اسلامی حکومتوں سے کھل کر فتوی کے ذریعے کہا ہے کہ آپ پر جہاد فرض ہوچکا ہے، زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے۔ مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟۔معروف عالم دین نے سوال کیا 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا، اہل فلسطین کی عملی، جانی اور مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاد کے لیے آپ کے پاس بہت سارے راستے ہیں، جہاد کرنا آپ سب کا فریضہ ہے جب کہ آج کا اجتماع حکمرانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ اپنی ذمہ داری ادا کریں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں لیکن کسی کو جانی ومالی نقصان نہ پہنچائیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہوگا، پاکستان بننے سے پہلے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا اور پاکستان کی ریاست آج بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے مقف پر قائم ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مفتی تقی عثمانی نے پر جہاد فرض
پڑھیں:
14 اگست تجدید عہد کا دن، پاکستان دفاع کرنا جانتا ہے: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے، آج ہمیں اپنی تہذیبی و دینی شناخت کو مضبوط کرنا ہو گا۔ جامعہ نعیمیہ افواجِ پاکستان، رینجرز، پولیس اور تمام سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ معرکہ حق میں بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں معرکہ حق و یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مولانا غلام نصیرالدین چشتی، مولانا محبوب احمد، مفتی عمران حنفی، مفتی عارف حسین، صاحبزادہ حافظ محمد عبداللہ نعیمی، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا غلام یاسین، مفتی محمد مدنی، قاری محمد امیر قادری، مفتی بلال سلطان، مفتی سلطان صدیقی، مفتی جنید احمد، مولانا محمد سلیم نعیمی سمیت ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ راغب حسین نعیمی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ 14 اگست کا صرف جشن کا دن نہیں، یہ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔