کوٹہ بڑھانے کی درخواست منظور ، 10 ہزار اضافی پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سعودی عرب نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی درخواست پر 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات
یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے، اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025 کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان عازمین حج نائب وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیرخارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی کے لیے
پڑھیں:
امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کا سفر کرنے کے خواہشمند سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ایک بری خبر , امریکی حکومت نے غیرملکی نان امیگرنٹس کے لیے نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی فیس کا اطلاق 1 اکتوبر 2025 سے ہوگا، جس کے تحت ویزا کے خواہشمند افراد کو 250 ڈالر (تقریباً 72 ہزار پاکستانی روپے) اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
مزید یہ کہ I-94 فیس (آمد اور روانگی کا ریکارڈ) بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دی گئی ہے۔یہ تمام فیسیں موجودہ ویزا فیس کے علاوہ ہوں گی۔
نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو سیاحتی، کاروباری، تعلیمی یا دیگر نان امیگرنٹ ویزا کے ذریعے امریکہ آنا چاہتے ہیں۔
اس فیس کا نفاذ “ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کی منظوری کے بعد عمل میں آیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے ترقی پذیر ممالک کے شہریوں، خصوصاً پاکستانی درخواست گزاروں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔