ناک کی لونگ نے قتل کا معمہ حل کر دیا؛ بھارتی بزنس مین بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔
نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔
جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔
پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا کہ بیوی گاؤں گئی ہوئی ہے اور اس کے پاس فون بھی نہیں ہے۔
پولیس کو شوہر پر شک ہوا تو گھر کی تلاشی لی اور ایک ڈائری سے خاتون کی بہن ببیتا کا نمبر لے کر فون کیا۔
ببیتا نے پولیس کو بتایا کہ ہم جے پور میں رہتے ہیں اور اپنی بہن سیما سے بات کرنے کے لیے بار بار فون کر رہے ہیں لیکن بہنوئی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
جس پر پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹولاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔
مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔