میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو الگ رکھنے کے بجائے جنرل وارڈ میں داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائیلاسز کے دوران غفلت سے مزید لوگوں کو ایڈز لاحق ہوگئی تھی، محکمہ صحت نے اس واقعے سے سبق نہیں سیکھا اور میو اسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کردیا جس سے عام مریض اور ان کے لواحقین خوف اورتشویش میں مبتلا ہوگئے۔
ایڈز کے تینوں مریضوں کے بیڈ ز پر ایچ آئی وی مریض لکھ کر لگادیا گیا ہے جبکہ وارڈ کا وہی اسٹاف ایڈز کے مریضوں کو دیکھ رہا ہے جو دوسرے مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ایک سینیئر لیڈی ڈاکٹر نے نام ظاہر کیےبغیربتایا کہ ایسے مریضوں کو علیحدہ رکھا جاتا ہے لیکن ہمارےپاس داخل کرائے گئے ہیں تو مجبوری ہے۔
لاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا بھی کہنا ہے کہ ایسے مریض الگ ہی رکھے جاتے ہیں لیکن ہم نے فی الحال انہیں وارڈ میں رکھ کر ٹیگ کردیا ہے اور احتیاط سے کام کر رہے ہیں جلد ہی انہیں الگ وارڈ میں شفٹ کردیا جائےگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایڈز کے مریضوں کو میں ایڈز کے مریض وارڈ میں
پڑھیں:
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، جس کے سبب صوبے میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
مری، گلیات اور راولپنڈی میں بارشوں کے باعث ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا۔ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔