ایران میں 8 پاکستانی مکینکوں کا بہیمانہ قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
سٹی42: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی باشندوں کو قتل کردیا گیا، گاؤں حزآباد پائیں میں میں دہشتگردوں نے پاکستانی شہریوں میں فائرنگ کی۔
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستان سسے گئے ہوئے 8 شہریوں کو نامعلوم دہشتگردوں نے قتل کردیا، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کو آج صبح مہرستان ضلع کے گاؤں حزآباد پائیں میں قتل کیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ وہ سب اس ورکشاپ پر موجود تھے جہان وہ مزدوری کرتے تھے۔ جاں بحق ہونے والے یہ پاکستانی مکینک تھے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے
جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت کرلی گئی ہے، ورکشاپ کے مالک دلشاد، بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کا تعلق پنجاب سے ہے۔
پچھلے سال جنوری میں بھی 9 پاکستانی باشندوں کو ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، یہ پاکستانی باشندے گزشتہ کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا تھا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی باشندوں کو ایران میں
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔